top of page

بہن بھائیوں کے لیے تعاون

Top
shutterstock_1936891387.jpg
Line wave.png
والدین اور اہل خانہ

ایسٹ مڈلینڈز نیوونیٹل آپریشنل ڈیلیوری نیٹ ورک(East Midlands Neonatal Operational Delivery Network) (EMNODN) ایسے پروجیکٹ تیار کرنے کے لیے حال ہی میں ایسٹ مڈلینڈز اکیڈمک ہیلتھ سائنس نیٹ ورک(East Midlands Academic Health Science Network)  (EMAHSN) کی طرف سے ایک نیلامی میں کامیاب رہی ہے جو یہ یقینی بنائیں کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو زندگی میں بہترین آغاز مل سکے۔ 

اس رقم سے، ہم ان موضوعات پر توجہ دیتے ہوئے والدین اور عملہ کے لیے چار تعلیمی ویڈیوز تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں:

·        ڈیلیوری کے وقت جلد-سے-جلد کا لمس

·        ابتدائی چھاتی کے دودھ کو نچوڑ کر نکالنے کا عمل

·        نیوونیٹل نیٹ ورکس (Neonatal Networks) کا تعارف

·        فیملی انٹیگریٹیڈ کیئر (Family Integrated Care) کا تعارف

وہ مدد جو ہم تلاش کر رہے ہیں

ہم یہ ویڈیوز تیار کرنے میں اپنی مدد کے لیے ایسے والدین/نگہداراں تلاش کر رہے ہیں جنہوں نے نیوونیٹل کیئر کا تجربہ کیا ہو۔

اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں (لیکن یہ صرف انہیں تک محدود نہیں ہے):

·        اس بارے میں والدین/نگہدار کے نقطۂ نظر سے تجاویز فراہم کرنا کہ وہ ان ویڈیوز میں کون سی معلومات شامل کرنا چاہیں گے۔

·        ان ویڈیوز کے مواد کی نظرثانی کرنا اور تاثرات فراہم کرنا

·        ان ویڈیوز کا حصہ ہونا

·        ان ویڈیوز میں اپنا تجربہ شیئر کرنا

آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کس حد تک شامل ہونا چاہیں گے اور آپ کن ویڈیوز میں شامل ہونا چاہیں گے۔

قابل رسائی معلومات اور مواصلاتی تعاون

EMNODN میٹنگوں اور پروگراموں میں متبادل زبانوں اور فارمیٹس میں معلومات فراہم کرنے اور پیشہ ورانہ مواصلاتی تعاون فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کرے گا۔ اس میں آپ کو میٹنگوں اور پروگراموں میں مؤثر طریقہ سے شرکت کرنے کا اہل بنانے کے لیے پیشہ ورانہ مواصلاتی تعاون کا انتظام بھی شامل ہے۔

وہ شرکت کنندگان جنہیں متبادل زبان اور/یا فارمیٹ میں معلومات اور/یا مواصلاتی تعاون کی ضرورت ہے انہیں جلد از جلد EMNODN کو مطلع کرنا چاہیے تاکہ موزوں انتظامات کیے جا سکیں۔ جہاں افراد مخصوص، ذاتی اور/یا پیچیدہ ضروریات رکھتے ہوں اور وہ ذاتی تعاون کا انتظام کرنے کو ترجیح دیتے ہوں، وہاں EMNODN ان اخراجات کی باز ادائیگی کرے گا بشرطیکہ EMNODN کے ساتھ پیشگی اتفاق کیا گیا ہو، اور اخراجات کے ثبوت جیسے رسیدیں موجود ہوں۔

ادائیگی کی اہلیت

شمولیت کی قیمتیں £50£ یومیہ/میٹنگ (چار گھنٹے سے زیادہ) یا £75 فی نصف دن (چار گھنٹے یا اس سے کم) ہوں گی، جس میں سفر بھی شامل ہے۔

اخراجات کی باز ادائیگی درج ذیل تفصیل کے مطابق کی جائے گی۔

اخراجات کی بھرپائی کرنا

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان اخراجات کی بھرپائی کریں گے جو آپ کو اس پروجیکٹ میں حصہ لینے کے وقت اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔

ایسٹ مڈلینڈز نیوونیٹل آپریشنل ڈیلیوری نیٹ ورک (EMNODN) ان تمام معقول اخراجات کی باز ادائیگی کرے گا، جن پر پیشگی اتفاق کیا گیا ہو، جو درج ذیل اتفاق کردہ قیمتوں سے زیادہ نہ ہوں۔

تمام اخراجات کے لیے رسیدیں درکار ہیں، سوائے ان جگہوں کے جہاں سفر اور رہائش گاہ کی بکنگ براہ راست EMNODN کے ذریعہ کی گئی ہو۔ ہم برداشت کیے جانے والے قطعی اخراجات، نہ کہ اندازا یا 'راؤنڈ آف' رقومات، کی باز ادائیگی کریں گے۔

ایسی مثالیں بھی پائی جا سکتی ہیں جن میں شرکت کے اخراجات شمولیت کی راہ میں ایسے طریقوں سے رکاوٹ بنتی ہوں جن کا یہاں براہ راست احاطہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ ہم سے اپنی ضروریات کے بارے میں بات کریں تاکہ حل تلاش کیے جا سکیں۔ اس طرح کے حالات کی تشخیص، اور فراہم کردہ تعاون، کیس بہ کیس کی بنیاد پر عمل میں آئیں گے۔

سفر

آپ کی درخواست پر، EMNODN پہلے سے بکنگ کے اختیار اور کچھ مخصوص اخراجات کی پیشگی ادائیگی کے بارے میں بات کر سکتا ہے، تاکہ آپ کے پاس پیسے کی کمی نہ ہو۔

ٹرین

جہاں میٹنگز/پروگراموں وغیرہ میں جانے میں سہولت پیدا کرنے کے لیے ٹرینوں کی ضرورت ہو، وہاں آپ کو پیسے کی کمی ہونے سے بچانے کے لیے EMNODN کے ذریعہ ان کی پیشگی بکنگ کی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں، بکنگ کے انتظامات وقت رہتے کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ سستے سفری اختیارات کا استعمال کیا جا سکے اور کوئی بھی ٹکٹ سفر کرنے والے کو پوسٹ کیے جا سکیں یا اس کے ذریعہ وصول کیے جا سکیں۔

خواہ بکنگ EMNODN کے ذریعہ یا خود آپ کے ذریعہ پیشگی کی گئی ہو (اور اخراجات فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے باز ادائیگی کی جا رہی ہو) اور پھر خرچ کیا گیا ہو، وہاں آف پیک اور ایڈوانس فیئر ڈس کاؤنٹ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے، ریل کے سفر کے لیے 'سب سے کم معقول کرایہ' بک کیا جانا چاہیے۔ EMNODN کا عملہ آپ سے سب سے سستے اور آپ کے لیے سب سے آسان راستوں اور اس بارے میں پوچھ سکتا ہے کہ آیا آپ کے پاس کوئی ایسا ریل کارڈ ہے جو اخراجات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ریل کا سفر معیاری کلاس کے ذریعہ ہوگا۔ فرسٹ کلاس کے سفر کی اجازت نہیں ہے سوائے اس کے کہ معذوری یا طبی/صحت سے متعلق/ رسائی کے دیگر تقاضوں کی وجہ سے اس کی ضرورت ہو، مثال کے طور پر، جہاں آپ کو وہیل چیئر پر یا اس سے اور/یا ٹیبل سروس پر یا اس سے منتقل کرنے کے لیے بڑی/زیادہ معاونتی سیٹ کی ضرورت ہو (جہاں یہ معیاری کلاس میں دستیاب نہ ہو) کیوں کہ وہ بذریعہ ٹرین محفوظ طریقہ سے منتقل ہونے سے قاصر ہیں۔ اس میں وہ شرکت کنندگان شامل ہو سکتے ہیں جنہیں، مثال کے طور پر، موٹر نیورون ڈیزیز، ملٹیپل اسکلیروسیس کی شکایت ہے یا جن کے ایک یا اس سے زیادہ اعضاء کٹے ہوئے ہیں۔ ان شرائط پر آپ اور آپ کے EMNODN کے رابطہ کار کے مابین پیشگی بات چیت اور اتفاق ہونا چاہیے۔ اس درخواست کی تائید کے لیے ثبوت (مثال کے طور پر طبی نوٹ) کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

بس 

بس یا ٹرام کے ذریعہ سفر کے خرچ کی باز ادائیگی اس وقت کی جائے گی جب سفر کے لیے ادا کردہ قیمت کی وضاحت کرنے والی رسیدیں یا ٹکٹ فراہم کیے جائیں۔

ٹیکسی

ٹیکسی صرف وہاں استعمال کی جا سکتی ہے جہاں درج ذیل کی بنیادوں پر کوئی جواز پایا جاتا ہو:

  • متعدد لوگوں کے ایک ہی جگہ کا سفر کرنے کی وجہ سے خرچ کا کم ہونا

  • ذاتی تحفظ، مثال کے طور پر، دیر رات سفر کرنا

  • معذوری، کمزوری یا طویل مدتی عارضہ (اس درخواست کی تائید کے لیے ثبوت، جیسے طبی نوٹ، کی ضرورت ہو سکتی ہے)

  • کار گزاری، مثال کے طور پر، دن میں شہر کے مختلف حصوں میں ہونے والی میٹنگیں

  • بھاری بھرکم یا زیادہ آلات یا سامان کے ساتھ سفر کرنا

  • جہاں یہ نقل و حمل کا واحد قابل عمل ذریعہ ہو۔

ٹیکسی کے ذریعہ سفر کرنے کے خواہشمند شرکت کنندگان کو اپنے EMNODN کے رابطہ کار کے ساتھ اس بارے میں پہلے ہی بات چیت کرنی چاہیے۔ ٹیکسی کے ذریعہ سفر کے خرچ کے کلیمز کا ثبوت رسیدوں کے ذریعہ فراہم کیا جانا چاہیے۔ جہاں شرکت کنندگان کے لیے ٹیکسی کے خرچ کی پیشگی ادا‏ئیگی کرنا مشکل ہو یا وہ ایسا کرنے سے قاصر ہوں، وہاں متبادل اختیارات کے بارے میں ان کے EMNODN کے رابطہ کار سے بات چیت کی جانی چاہیے۔

آزادانہ سفر

خود اپنے ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے والے والدین اور نگہداراں اخراجات فارم کا استعمال کرتے ہوئے مائلیج سے متعلق کلیمز کر سکتے ہیں۔ مائلیج کی قیمت موجودہ قومی سطح کی متفقہ سطحوں کے مطابق ادا کی جائے گی۔

بر وقت، یہ درج ذیل شرح کے مطابق ادا کی جائے گی:

  • کار- 56 پنس فی میل

  • موٹر سائیکل- 28 پنس فی میل

  • پیڈل سائیکل- 20 پنس فی میل

  • مسافر- 5 پنس فی میل

کسی شرکت کنندہ کو میٹنگ یا پروگرام میں شرکت کرنے کا اہل بنانے کے لیے رسید پیش کرنے کی صورت میں کار پارکنگ کے خرچ کی باز ادائيگی کی جائے گی۔ شرکت کنندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ، ذاتی تحفظ اور دیگر تحفظات کا خیال رکھتے ہوئے، خاص طور پر رات کے وقت سفر کرتے وقت، سب سے سستے دستیاب پارکنگ کے اختیارات کا استعمال کریں گے۔

پارکنگ سے متعلق جاری کردہ کسی اضافی جرمانے، چارجیز یا ہرجانے کے لیے ذاتی طور پر شرکت کنندگان ذمہ دار ہیں۔ ان چارجیز کے لیے EMNODN کوئی باز ادائیگی نہیں فراہم کرے گا۔ اسی طرح، پبلک ٹرانسپورٹ کے کسی بھی ذرائع سے متعلق اضافی کرایہ کے چارجیز عام طور پر شرکت کنندہ کی ذمہ داری ہیں، نہ کہ EMNODN کی سوائے اس کے کہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ یہ ایک ناگزیر صورت حال تھی جو ان کے قابو سے باہر تھی۔

رہائش

اگرچہ عام طور پر رات بھر قیام کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم بعض حالات میں یہ موزوں ہو سکتا ہے۔ ان حالات کی مثالوں میں جن میں EMNODN کے لیے رہائش کی لاگت کی بھرپائی کرنا موزوں ہو سکتا ہے شامل ہیں:

 

• رات بھر قیام کے بغیر، پروگرام میں پہنچنے کے لیے شرکت کنندہ کو 6 بجے صبح سے پہلے گھر سے نکلنے کی ضرورت ہوگی۔ 

• شرکت کنندہ کو کوئی ایسا عارضہ یا معذوری ہے جس کی وجہ سے ایک دن میں بہت لمبا سفر کرنا مشکل ہے (اس درخواست کی تائید کے لیے ثبوت، جیسے طبی نوٹ، کی ضرورت ہو سکتی ہے)۔

• سفر کا خرچ، رات بھر کی رہائش اور کھانا/مشروب پروگرام کے دن ریل کے سفر سے سستا ہو (ایڈوانس بکنگ کے اختیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے)۔

 

شرکت کنندہ اور EMNODN کے مابین رہائش کی شرائط کے بارے میں پہلے سے بات چیت اور اتفاق ہونا ضروری ہے۔ ایسے غیر معمولی حالات میں جہاں رات بھر قیام کی ضرورت ہو، اس کے لیے انتظام اور ادائیگی EMNODN کے ذریعہ (نیٹ ورک ڈائریکٹر/لیڈ نرس کے ساتھ پیشگی اتفاق کے بعد) کی جائے گی۔

کھانا اور مشروبات

اگر شرکت کنندگان EMNODN کی ایسی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں جن کے لیے انہیں کافی مدت تک گھر سے دور رہنے کی ضرورت ہے تو کھانے اور مشروبات کی قیمت کے خرچ کے لیے کلیمز درج ذیل طریقہ سے کیے جا سکتے ہیں۔ رسیدیں اخراجات فارم کے ساتھ اپنے پاس رکھی جانی اور جمع کی جانی لازمی ہیں۔

  • ناشتہ (جب 7 بجے صبح سے پہلے گھر سے رخصت ہو رہے ہوں) - زیادہ سے زیادہ £5

  • دوپہر کا کھانا (جب چار گھنٹے سے زیادہ دیر تک گھر سے دور ہوں، بشمول 12 بجے دوپہر اور 2 بجے دن کے مابین) - زیادہ سے زیادہ £5

  • شام کا کھانا (جب دس گھنٹے سے زیادہ دیر تک اور 7 بجے شام کے بعد تک گھر سے دور ہوں) - زیادہ سے زیادہ £15

 

فی 24 گھنٹے کی مدت کے لیے زیادہ سے زیادہ کل کلیم £25

ان قیمتوں میں کھانے اور مشروبات کا خرچ شامل ہے، لیکن NHS کی پالیسی کے مطابق، کسی بھی الکحلک مشروبات کی خریداری کی باز ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ جہاں میٹنگوں/NHS کی سرگرمیوں میں مفرحات اور کھانے فراہم کیے جاتے ہوں وہاں گزارہ بھتے ادا نہیں کیے جائیں گے، سوائے غیر معمولی حالات کے، جیسے ایسی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جو میٹنگ کے حصہ کے طور پر مہیا نہیں کی گئی ہیں – اس پر EMNODN کے رابطہ کار کے ساتھ اتفاق کیا جانا ضروری ہے۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ ٹپس اور صوابدید پر مبنی سروس چارجیز کی باز ادائيگی، مثال کے طور پر، ریستوراں میں، کبھی نہیں کی جائے گی اور یہ مکمل طور پر فرد کی صوابدید پر موقوف ہوگی۔

طفل نگہداشت

تمام طفل نگہداشت مہیا کنندگان کے لیے منظور شدہ تنظیمیں ہونا ضروری ہے: مثال کے طور پر: مقامی ٹرسٹ کے چائلڈ کیئر کوآرڈینیٹرز کی سفارشات کے مطابق، جو تمام مہیا کنندگان کی ایک منظور شدہ فہرست فراہم کر سکتے ہیں۔

  • طفل نگہداشت کے اخراجات- زیادہ سے زیادہ £4.50 فی گھنٹہ (اخراجات فارم میں رسیدیں منسلک کرنا ضروری ہے)۔

دیگر اخراجات

والدین اور نگہداراں دیگر اخراجات کا کلیم بھی کر سکتے ہیں، جیسے ٹیلیفون کا استعمال اور ایسی اسٹیشنری جو نیٹ ورک ڈائریکٹر/لیڈ نرس کے ساتھ پیشگی معاہدے کے بعد والد/والدہ کے نمائندے کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے درکار ہو سکتی ہے۔ تمام کلیمز کے لیے خریداری کے ثبوت یا خرچ کے کسی بھی قسم کے ثبوت کی ضرورت ہوگی۔

bottom of page